تہران – ارنا – ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے سماجی رابط کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ پانچویں دور کے آغاز پر امریکا کی نئی پابندیاں ڈپلومیسی میں اس کی عدم سنجیدگی کی علامت ہے ۔

ارنا کے مطابق اسماعیل بقائی نے ایکس پر  لکھا ہے کہ مارکو روبیو کے دفترخارجہ نے ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی دشمنی اور غیر قانونی اقدامات کی طولانی تاریخ میں نیا ریکارڈ  بنادیا ہے۔ یہ اقدام، شر پسندانہ، غیر قانونی اور انسانیت کے منافی ہے۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ ميں لکھا ہے کہ" امریکا کی تہہ در تہہ پابندیوں کا مقصد، ہر ایرانی شہری کو اس کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردینے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے بنابریں انسانیت کے خلاف ہے۔

 پابندیوں کا جاری رہنا، ایرانی عوام کے اس گہرے یقین کی تائید کرتا ہے کہ امریکی سیاستداں ایران کی ترقی و پیشرفت  روکنے کے لئے کسی بھی شر پسندی سے کام لینے میں تذبذب نہیں کرتے۔

 مذاکرات کے پانچویں دور کے آغاز کے قریب یہ اقدام سب سے زیادہ   سفارتکاری میں امریکا کی سنجیدگی اور ارادے پر سوالیہ نشانہ لگاتا ہے۔

ہمارے عوام اس غیر منطقی کینہ پروری کے مقابلے میں  پائیدار اور ثابت قدم رہنے پر مصمم ہیں۔"