پاکستان کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق، اسلام آباد میں ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے انہیں اس بات کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ، سفارتی سرگرمیوں کے منافی ہندوستانی سفارتکار کے اقدامات کے نتیجے میں کیا گیا ہے اور ہندوستان کے اس سفارتکار کو 24 گھنٹے کے اندر پاکستان کو چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے بھی گزشتہ جمعرات کو پاکستان کے ایک سفارتکار کو غیرپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔