تہران – ارنا – ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکیوں کے مستقل طور پر بدلتے ہوئے موقف اور متضاد بیانات کے پیش نظراسلامی جمہوریہ ایران امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں فیصلہ کا جائزہ لے رہا ہے

 ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے  اگلے دور کے حوالے سے میڈیا رپورٹوں کے بارے میں اس نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ابھی اگلے دور کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکیوں کے بدلتے ہوئے موقف اور متضاد بیانات کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران  اس حوالے سے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔

 یاد رہے کہ ایران امریکا بالواوسطہ مذاکرات کا چوتھا دور 11مئی کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔