تہران – ارنا – تاجکستان کے وزیر خارجہ نے جو تہران ڈائیلاگ فورم  کی نشست میں شرکت کے لئے تہران آئے ہیں، سنیچر کو وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی

ارنا کے مطابق ایران اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں باہمی روابط، کا جائزہ لیا گیا اور طرفین نے سبھی شعبوں میں اچھے روابط پرخوشی کا اظہار کیا۔

 اس ملاقات میں،ایران اور تاجکستان کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی، لسانی اوردینی مشترکات کو دونوں ملکوں کی اقوام کا بے نظیر سرمایہ قرار دیا جو باہمی روابط کی تقویت کی بنیاد ہے۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو اصولی قرار دیا اور غزہ نیز غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

انھوں نے غاصب صیہونی حکومت  کی جارحیت اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کرانے کے لئے اسلامی ملکوں کے متحدہ موقف اور ٹھوس اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے علاقے کے حالات کی حساسیت، درپیش مسائل اورمشترکہ تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، قریبی دوجانبہ مشاورتوں اور علاقائی و بین الاقوامی اداروں میں اس حوالے سے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔