اس موقع پر الجزیرہ کے سربراہ شیخ حمد بن ثامر آل ثانی نے ارنا کے ساتھ تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔
الجزیرہ کے سربراہ نے جابری انصاری کے ساتھ اپنی پرانی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ مجموعہ ارنا نیوز ایجنسی اور "ایران" صحافتی مرکز کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔
شیخ ثامر اور حسین جابری انصاری نے اس موقع پر علاقائی صورتحال بالخصوص جنگ غزہ اور صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے شاندار استقامت کا بھی جائزہ لیا۔