بتایا جا رہا ہے کہ وزیر خارجہ عراقچی اپنے دورہ نئی دہلی کے موقع پر ہندوستان کی قیادت سے ملاقات اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
ایران اور ہندوستان کی مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کے علاوہ وزیر خارجہ عراقچی اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جئے شنکر کے ساتھ ایران- ہندوستان مشترکہ اعلی اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی قیادت بھی کریں گے۔
اس موقع پر تہران اور نئی دہلی کے مابین معاشی سمجھوتوں کی آخری صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سید عباس عراقچی ایک اعلی سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ نئی دہلی گئے ہیں۔