ارنا کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد اور دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات اور مذاکرات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں، علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ نیز باہمی اسٹریٹیجک روابط اور اقتصادی تعاون کی تقویت پر زور گیا ہے۔
پاکستانی دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران اور پاکستان کے محکم روابط کی تجدید کا عہد کیا اور تجارت، توانائی، اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں، کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اور ہر شکل میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے، ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر رہا ہے اور قابل ملاحظہ فداکاریاں کی ہیں۔