حزب اللہ لبنان نے اپنے تازہ بیان میں شام پر صیہونیوں کے حملوں کو غدارانہ اور ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ یہ حملے جھوٹے نعروں کے ساتھ کیے جا رہے ہیں لیکن اس کا اصل مقصد شام کے حصے بخرے کرکے عوام کے درمیان فتنہ پیدا کرنا ہے۔
اس بیان میں درج ہے کہ شام پر حملے لبنان اور غزہ پر صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کا تسلسل ہے۔
اس بیان میں شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی پر زور دیا گیا ہے اور کہا ہے گيا ہے کہ حزب اللہ کو اس بات پر یقین ہے کہ شام کے پروقار عوام ان مشکوک سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ڈٹ جائيں گے۔
حزب اللہ نے عالمی برادری بالخصوص عرب ممالک سے صیہونیوں کے ناپاک عزائم کے سامنے مزاحمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کی دروزی اقلیت کی حمایت کے بہانے، دمشق، درعا، لاذقیہ اور دیگر علاقوں میں بنیادی تنصیبات اور فوجی مراکز پر شدید بمباری کرکے انہیں تباہ کردیا ہے۔