تہران/ ارنا- منگل کے روز تہران میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور عالمی اداروں کے نمائندہ دفاتر کے سربراہان نے وزارت خارجہ میں حاضر ہوکر بندرعباس بندرگاہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق، مختلف ممالک کے سفیروں اور عالمی اداروں کے نمائندوں نے اس موقع پر وزارت خارجہ کے پروٹوکول دفتر کے سربراہ جواد معبودی فر کو بندرعباس حادثے پر تعزیت اور تسلیت پیش کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش اور زخمیوں اور متاثرین کی صحت یابی کی دعا کی۔

اس موقع پر مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے ویزیٹر بک پر تعزیتی کلمات بھی درج کیے۔

یہ پروگرام منگل کی صبح سے شروع ہوا اور منگل کی شام تک وزارت خارجہ میں جاری رہا۔