اسلام آباد (ارنا) جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان میں وانا ک علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس دھماکے کا ٹارگٹ امن کمیٹی کے ارکان تھے۔

 دھماکے کے زخمیوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔