تہران – ارنا – غاصب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ ایک سال میں غزہ میں جس طرح حقائق کی پردہ پوشی کے لئے نامہ نگاروں کا قتل عام کیا ہے، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی

 ارنا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ میں اپنے غیر انسانی جرائم کی پردہ پوشی کے لئے نامہ نگاروں اور صحافیوں کے قتل عام میں اب تک کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

 اس حوالے سے جاری ہونے والے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نامہ نگاروں اور صحافیوں کی تعداد، پہلی اور دوسری جنگ عظیم، روس یوکرین جنگ اور جنگ ویتنام میں مارے جانے والے صحافیوں سے تجاوز کرچکی ہے۔  

 فلسطینی ذرائع کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 میں  غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے  ہاتھوں بے گناہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کے آغاز سے لے کر اب تک 211 نامہ نگار شہید ہوچکے ہیں۔