ہفتے کے روز ہونے والے احتجاجی جلوسوں میں "نفرت نے کبھی امریکہ کو بڑا نہیں بنایا"، "ٹرمپ فاشسٹ ہیں"، " امریکہ میں بادشاہت کی گنجائش نہیں" اور "آمریت کے سامنے استقامت" جیسے نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین مہاجروں کو بغیر کسی ثبوت کے نکال باہر کرنے کی ٹرمپ کی پالیسی پر بھی سخت تنقید کر رہے تھے۔
واشنگٹن میں ہونے والے وسیع مظاہروں میں ٹرمپ کے اقدامات کو امریکی آئین کے منافی قرار دیا گیا۔
مظاہروں میں شامل ایک شخص جس نے کفیہ (فلسطینی اسکارف) اوڑھا ہوا تھا فلسطینی گرین کارڈ ہولڈر "محمود خلیل" کی رہائی کا مطالبہ کر رہا تھا جسے صیہونی مخالف مظاہروں میں شرکت کی خاطر امریکہ سے ڈیپورٹ کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ ہمیں سنجیدہ خطرہ درپیش ہے اور ٹرمپ ہٹلر سے زیادہ احمق اور باقی آمروں سے زیادہ فاشسٹ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دو ہفتے قبل بھی ٹرمپ کے خلاف امریکہ میں ملک گیر مظاہرے ہوئے تھے۔ مظاہروں کا اہتمام "50501 تحریک" نام کےایک غیرمرکوز نیٹ ورک نے کیا اور امریکہ بھر میں ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف 400 مظاہرے کروائے۔