تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ حسن ظن قابل توجیہ ہوسکتا ہے لیکن کافی احتیاط کے ساتھ

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ روم میں نسبتا مثبت فضا، ممکنہ سمجھوتے کے اصول واہداف میں پیشرفت کا باعث بنی۔

انھوں نے لکھا ہے کہ " ہم نے وضاحت کی ہے کہ ایران میں بہت سے لوگوں کے لئے ایک اور جے سی پی او اے کیوں بہت حدتک اچھا نہیں ہے۔ ان کے لئے جے سی پی او اے سے صرف "حاصل کئے جانے والے درس" باقی بچے ہیں۔ میں خود ذاتی طور پر اس تاثر کی طرف جھکاؤ رکھتا ہوں۔"  

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے  ایکس پر اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ " آئندہ دنوں میں تفصیلات کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین کے مذاکرات ہوں گے، ان مذاکرات کے بعد ہم فیصلہ کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ فی الحال حسن ظن قابل توجیہ ہوسکتا ہے لیکن کافی احتیاط کے ساتھ ۔"