روم – ارنا – روم میں عمان کی سفارتی عمارت ميں، مسقط حکومت کی ثالثی میں ایران امریکا بالواسطہ مذکرات کا دوسرا دورمکمل ہوگیا۔ تیسرا دور آئندہ ہفتے انجام پائے گا

 روم سے ارنا کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ عمان کی ثالثی  میں ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا اور دونوں ملکوں کے وفود عمان کی سفارتی عمارت سے جس میں مذاکرات انجام پائے روانہ ہوگئے۔

 ان مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور امریکی وفد کی قیادت،اسٹیو وٹکاف نے کی۔

  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات ميں شرکت کے لئے جمعہ 18 اپریل کی شام اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 12 اپریل کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں انجام پایا تھا۔