یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بتایا ہے کہ یمن پر امریکی جارحیت دو مہینے سے جاری ہے جس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکی فورسز کی جارحیت میں اضافہ ہوا تو جوابی کارروائی میں بھی شدت آئے گی۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ بحیرہ روم اور بحیرہ عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار جہازوں "یو ایس ایس ٹرومین" اور "یو ایس ایس ونسن" اور ان کے ساتھ موجود دیگر جنگی جہازوں کو متعدد میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر یمن کی فوج کے جوانوں نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے اطراف واقع ایک فوجی ٹارگیٹ کو "ذوالفقار" بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
دوسری جانب صوبہ صنعا میں امریکہ کے جارح MQ-9 ڈرون طیارے کو بھی یمن کی فضائی دفاعی فورس نے مار گرایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت سے ذرہ برابر پیچھے ہٹنے کا امکان تک پایا نہیں جاتا۔