ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ رہنمائیوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے اور امور مملکت بھی اپنے فطری راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اگر سمجھوتہ ہوجاتا ہے تو فطری طور پر اس کا خیر مقدم کریں گے لیکن امور مملکت کو حتی ایک لمحے کے لئے بھی معطل نہیں کیا جائے گا۔
کابینہ کے اجلاس میں نائب صدر ڈاکٹر عارف نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کے گزشتہ روز کے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم نے جن امور کی تاکید فرمائی ہے ان پر سنجیدگی سے عمل اور ان کی پیروی کی جائے گی۔
کابینہ کے آج کے اجلاس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کی رپورٹ پیش کی ۔