ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل بدھ کو سرکاری دورے پر تہران آرہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی بدھ کی شام تہران پہنچنے کے بعد پہلے وزير خارجہ سید عباس عراقچی سے اور ان کے بعد محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
رافائل گروسی کا یہ دورہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان دو طرفہ تعاون کے دائرے میں انجام پا رہا ہے