انہوں نے اس موقع پر ٹریفک پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا جہاں پورے تہران کی ٹریفک کو جدیدترین وسائل سے معائنہ اور اسے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
صدر پزشکیان نے تہران ٹریفک پولیس کے سربراہان سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو تہران میں نقل و حمل اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے تازہ ترین طریقہ کار اور جدیدترین وسائل کے استعمال کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔