تہران/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے آّپریشنل ڈپٹی کمانڈر جنرل ولی اللہ معدنی نے بتایا ہے کہ ایران اور آرمینیا مشترکہ سرحدوں پر فوجی مشقیں منعقد کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دو روزہ "امن کی مشقیں" نوردوز مشترکہ سرحد پر انجام پائیں گی۔

جنرل ولی اللہ معدنی بتایا کہ ان سرحدوں کی پرامن صورتحال کی بنیاد پر ان مشقوں کا نام "امن کی مشقیں" رکھا گیا ہے جس کا ہدف علاقے کے استحکام اور قیام امن کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی سرحدی فورسز ان مشقوں میں شامل ہوں گی۔