ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے آج پیر کو بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں مزید 57 فلسطینی شہید اور 137 زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ اٹھارہ مارچ سے غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں کی نئی لہر میں 391 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 434 زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ مذکورہ اعداد وشمار کو ملاکر، سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار 752 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 475 ہوچکی ہے۔