اجراء کی تاریخ: 4 اپریل 2025 - 18:17
حافظ شیرازی اور شیخ سعدی کے مزار ایران کے وہ اہم ترین مراکز ہیں جہاں نوروز کی چھٹیوں میں سیاحوں کی بھیڑ زیادہ ہوتی ہے۔ ان دونوں شہرہ آفاق فارسی شعرا کے مزاروں پر نوروز کی چھٹیوں میں سیاحوں کی حاضری ایرانی عوام میں ان دونوں ادبی اور ثقافتی ہستیوں کے اشعار اور افکار کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ نوروزکے ایام ایران کی ادبی میراث کی پاسداری نیز فارسی زبان و ادب کی عظیم اور قابل فخر ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان سے وابستگی کی تجدید کے بہترین مواقع میں شمار ہوتے ہیں۔