بتایا جا رہا ہے کہ صیہونیوں نے 1948 کی سرزمینوں، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے رہنے والوں پر نماز میں شرکت کے لیے مختلف نوعیت کی پابندیاں من جملہ عمر کی قید رکھ دی تھی۔
اس سے قبل حماس تنظیم نے تمام فلسطینیوں سے اعتکاف کے لیے مسجد الاقصی کا رخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ حماس کے پیغام میں آیا تھا کہ غزہ، بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی حمایت کے لیے فلسطینی عوام اٹھ کھڑے ہوں اور غاصبوں اور صیہونی آبادکاروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔