اسلام آباد/ ارنا- پاراچنار میں 8 مہینے سے جاری شیعوں کے منظم قتل عام کو روکنے کی غرض سے امن معاہدے پر دستخط ہوگیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امن معاہدے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق امن معاہدے کی پاسداری کے پابند ہوں گے اورکوہاٹ امن معاہدے پر من و عن عملدارآمد کریں گے۔

امن معاہدے کے تحت روڈ پر کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو کوہاٹ معاہدے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، معاہدے کے تحت تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ تکفیری عناصر پاراچنار علاقے میں گزشتہ 8 مہینے سے شیعوں کو لے جانے والی گاڑیوں کو حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے تھے اور شیعہ بستیوں کو محاصرے میں رکھنے کے والے شیعہ شہریوں کو بہیمانہ انداز میں قتل کر رہے تھے۔

تکفیری عناصر نے سیکورٹی اہلکاروں اور پاراچنار کے رہنے والوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو بھی دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

سنیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے مذکورہ امن معاہدے کو دشمنوں کی سازشوں کے سامنے اس علاقے کے عوام کی بیداری کی علامت قرار دیا ہے۔