تہران/ ارنا- سید عبدالملک الحوثی نے عید الفطر کی آمد پر فلسطینی عوام کو مبارکباد اور صیہونیوں کے مظالم کے مقابلے میں ان کے صبر و استقامت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ غزہ کے عوام کے جذبے کو سلام ہو جو کہ نسل کشی اور محاصرے کے باوجود، دشمنوں کے مقابلے میں بدستور ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام نے روزہ داری کے ساتھ ساتھ، جہاد اور استقامت کا افتخار بھی اپنے نام کیا۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ ان دنوں، غزہ اور غرب اردن میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نہ بھولیں جنہیں صیہونی دشمن بھوک، قتل عام، تباہی اور آوارہ وطنی کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ مسلمانوں کو مسجد الاقصی اور مسئلہ فلسطین کے خلاف امریکی صیہونی سازش پر پانی پھیرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس موقع پر یمنی مجاہدوں اور امریکی اور صیہونی حملوں کے متاثرین کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور زور دیکر کہا کہ امریکی جارحیت، غزہ کی حمایت میں یمن کی فوجی صلاحیتوں اور جذبے کو متاثر نہیں کرسکتیں۔