لندن/ ارنا- ایک فلسطین حامی شخص نے، چیٹم ہاؤس میں ہونے والی برطانیہ کے وزیر تجارت جاناتھن رینالڈز کی تقریر کو روک دیا۔

جاری ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطین کا پرچم ہاتھ میں لیے ہوئے اس شخص نے بلند آواز میں کہا کہ "برطانیہ کی حکومت اب بھی اسرائیل کو ایف-35 جیٹ فائٹر کے پرزے دی رہی ہے" اور "برطانیہ کی حکومت غزہ میں ہونے والے جرائم میں برابر کی شریک ہے"۔

"اسرائيل کی اسلحہ جاتی حمایت بند کرو"، "غزہ میں مظالم بند کرو" اور "فلسطین کو آزاد کرو" جیسے نعروں کے بعد، برطانوی سیکورٹی فورس نے اس شخص کو زبردستی کانفرنس ہال سے باہر نکال دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر خزانہ کو بھی فلسطین حامی کارکنوں نے تقریر کرنے سے روک دیا تھا۔

لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جرمی کوربن نے اس اقدام کو شجاعانہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر صیہونیوں کی مذمت کے باوجود برطانوی حکومت تل ابیب کو بدستور ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔