اجراء کی تاریخ: 22 مارچ 2025 - 17:15

تہران – ارنا – غزہ میں محکمہ صحت نے خبر دی ہے کہ  7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 49 ہزار 747 ہے

ارنا نے فلسطینی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں 130 شہدا کے جنازے اسپتالوں میں لائے گئے۔

 فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اس مدت کے دوران  263  زخمی بھی اسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔  

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے رپورٹ دی ہے کہ 18 مارچ 2025 کو غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے آغاز کے بعد  سے  اب تک 634 فلسطینی شہید اور 1 ہزآر 172 زخمی ہوئے ہیں۔

 غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں کے نئے اعداد و شمار کے بعد ، سات اکتوبر  2023 سے اب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 49 ہزار 747 اور 1 لاکھ 13 ہزار 213 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔