فرانچیسکا آلبانیزے کے نام اس تحریر کی تفصیل:
محترمہ ڈاکٹر فرانچیسکا آلبانیزے،
مرکز برائے امن و ماحولیات کی جانب سے سن 2025 کا "ڈاکٹر تقی ابتکار عالمی ایوارڈ" آپ کو پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ ایوارڈ غزہ میں دہشت ناک اور شرمناک نسل کشی کے سلسلے میں آپ کی رپورٹوں، اور دستاویزات اکٹھا کرنے کے سلسلے میں آپ کی ان تھک کوششوں کے لیے آپ کو پیش کیا گیا ہے۔
آپ نے مکمل ذمہ داری، بے لوث محنت اور شجاعت کے ساتھ ان بہیمانہ جرائم کا پردہ فاش کیا جس کا انسانیت پر قابل ذکر اثر ہوا اور آپ کی یہ کوششیں انصاف پر مبنی قیام امن کا واضح معیار ثابت ہوئیں۔
نسل پرستی اور نسل کشی سے جنگ میں آپ کے عزم و ارادے، اور انصاف کے قیام کی جانب آپ کے ذمہ دارانہ رویے کی جھلک سن 2024 میں آپ کی رپورٹ "نسل کشی، سامراج کے ہاتھوں تباہی کا وسیلہ" میں بھی دیکھی گئی جو کہ اس مشکل دور میں، انسانیت کے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی ہے۔
ہم آپ کی ان کوششوں کے قدرداں ہیں، اس کی حمایت کرتے ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔
ڈائریکٹر مرکز برائے امن و ماحولیات- تہران، "معصومہ ابتکار"
25 فروری 2025