ارنا کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین اختری نے جمعرات 27 فروری کی رات بیروت میں حزب اللہ لبنان کے شہید کمانڈروں، سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین، علی کرکی، فواد شکر، ابراہیم عقیل، حسین ہزیمہ، سہیل حسین حسینی، اور محمد عفیف کے لواحقین کو گھروں پر حاضری دی اور ان کی خدمت میں رہبر معظم کا سلام اور ان کے عزیزوں کی شہادت کی تعزیت اور مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر حزب اللہ کے شہید کمانڈروں کے لواحقین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا اور منزل مقصود تک پہنچنے نیز صیہونی حکومت کی نابودی تک حزب اللہ کے شہید کمانڈروں کے پر افتخار راستے پر پوری قوت کے ساتھ گامزن رہنے کے عزم کا اعلان کیا۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے شہید کمانڈروں کے لواحقین کی خدمت میں رہبر معظم کی جانب سے ایک جلد قرآن مجید اور دیگر تحائف پیش کئے۔