تہران - ارنا - اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے اتوار کی رات شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

 2002 کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جب اسرائیلی فوج نے آپریشن ڈیفنس شیلڈ کے نام سے اس علاقے پر جارحیت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے تین ٹینکوں نے دیگر  فوجی گاڑیوں کے ساتھ اتوار کی رات جینن کیمپ پر اچانک دھاوا بول دیا۔

اناتولی نے اپنے رپورٹر کے مشاہدات کی بنیاد پر مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کے تین ٹینک، فوجی گاڑیاں جنین کیمپ میں داخل ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے ایسی ویڈیوز جاری کیں جن میں فلسطینی بچوں کو ٹینکوں پر پتھر پھینکتے دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کی شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے اور لبنان کے زیر قبضہ علاقوں میں لڑائی جاری رکھے گی۔

انہوں نے دمشق کے جنوبی حصے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے 2002 کے بعد پہلی بار  جنین پرحملے کے لیے ٹینک بٹالین اس علاقے میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔