تہران/ ارنا- فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک انتقام اور جہاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ شہیدوں کے خون کا بدلہ بھی لیا جائے گا اور جب تک فلسطینی سرزمین میں غاصب موجود ہیں تب تک اس راہ کو بھلانے کا سوال بھی نہیں اٹھتا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات تل ابیب کے جنوبی مضافات میں تین بسوں میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں صیہونیوں میں بری طرح خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔