تہران – ارنا – ایران کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے انواع و اقسام کے گیارہ میڈل کے ساتھ اوپن فجیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی

 ارنا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج دنیا کی  161 خاتون تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ان مقابلوں میں ایران کی خواتین کی تائیکوانڈو ٹیم نے گیارہ میڈل حاصل کئے۔

ایران کی خواتین کی تائیکوانڈو ٹیم کے لئے، مہلا مومن زادہ ، ملیکا میر حسینی، نستر ولی زادہ اور ہستی ولی زادہ نے چار سونے کے تمغے، سعیدہ نصیری، ساغر  مرادی، سوگند شیری، اور مبینا نعمت زادہ نے چار  چاندی کے تمغے اور زہرا پور اسماعیل، سوگل شیری اور تینا مدانلو نے تین کانسی کے تمغے حاصل کئے۔