اصفہان/ ارنا- ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کا شمار ان گنے چنے ممالک میں ہونے لگا ہے جو مکمل ایٹمی سائکل کی ٹیکنالوجی کے مالک ہیں۔

محمد اسلامی نے اصفہان میں واقع "شہید رئیسی" ایٹمی ٹاؤن کے جامع سیفٹی ٹیسٹ کی تنصیبات کا افتتاح کرتے وقت کہا کہ کانوں کے انکشاف، پروسیسنگ، پیداوار، ریڈیئیشن، آپریشن اور منٹیننس کے سلسلے میں تمام شعبوں کی تکمیل ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عشرہ فجر کی مناسبت سے ہیگزا فلورائڈ اریڈیئم کی پروڈکشن لائن، ٹیکنیکل سیفٹی کے ٹیسٹ سمیت کئی دیگر پیچیدہ ٹیکنالوجی کی تنصیبات کا شہید رئیسی یو سی ایف مرکز میں افتتاح ہوا۔