شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کی بڑی تعداد رہا ہونے کے بعد رام اللہ پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطینی عوام نے رام اللہ میں ان کا بھرپور استقبال کیا۔
خبررساں اداروں کے مطابق، رہائی سے قبل متعدد فلسطینی قیدیوں کو صیہونیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے رہائی کے فورا بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔
قابل ذکر ہے کہ متعدد رہا شدہ قیدیوں کو غزہ پٹی منتقل کیا جائے گا۔
ان قیدیوں کے بدلے حماس نے 3 صیہونی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔