تہران – ارنا – ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور نے عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد پر زور دیا گیا

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف نے جو بغداد کے دورے پر ہیں، جمعرات 6 فروری کو عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 اس ملاقات میں  دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں ایران اور عراق کے درمیان روابط کے فروغ پر خوشی کا اظہار اور باہمی روابط کے زیادہ سے زیاد فروغ نیز تہران اور بغداد کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

 ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور اور عراقی وزیر ا‏عظم نے اس ملاقات میں علاقے کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مختف سطح پر مشاورت نیز علاقے میں ثبات و استحکام کی تقویت کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ۔

 ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ بغداد میں عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمود المشہدانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

لیبلز