بریگيڈیئر جنرل حمید واحدی نے عشرہ فجر اور یوم فضائیہ کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضری دی اور اس موقع پر کہا کہ ہمارے ماہرین اور سائنسدانوں نے ہمیں وابستگی سے نجات دلائی اور پوری خوداعتمادی کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ آج فضائیہ خودکفالت حاصل کرچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ میں ایک طویل المسافت ڈرون طیارہ بھی ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی اور جنگی طاقت میں اضافے کا ذریعہ بنے گا۔
فضائیہ کے سربراہ نے بتایا کہ اس وقت تمام جنگی طیارے ملک میں ہی مرمت اور اوورہال ہو رہے ہیں اور پائلٹس کی ٹریننگ بھی مکمل طور پر ملک کے اندر انجام پا رہی ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ پابندیوں نے سب سے زیادہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی فورس کو نشانہ بنایا تھا لیکن اس کے نتیجے میں ہم خودکفالت کا راستہ اپناتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے۔