عشرہ فجر ایران کے آرٹ کے شعبے کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ ہر سال پہلی فروری سے لیکر 11 فروری تک گزشتہ ایک سال کے دوران تیار شدہ بہترین فلموں کی رونمائی کی جاتی ہے۔ اس سال "سودائے سیمرغ" کے حصے میں 33 فلمیں شامل ہیں جبکہ 4 ایرانی اینیمیشن فلموں کی بھی پہلی بار رونمائي کی جا رہی ہے۔ ان میں سے 13 وہ فلمیں ہیں جن کے ہدایتکار پہلی بار اس فیسٹیول میں شامل ہو رہے ہیں۔