حازم قاسم نے مزید کہا: "فلسطینی قوم نے اپنی شاندار استقامت اور بہادرانہ مزاحمت پر بھروسہ کرتے ہوئے، آج ایک عظیم کامیابی حاصل کی ہے۔"
انہوں نے کہا: "ہم نے غاصبوں کو مجبور کیا کہ وہ ان ریڈ لائنوں کو پار کریں جو انہوں نے اپنے لئے معین کر رکھی تھیں اور عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کو بھی رہا کریں۔"
حازم قاسم نے واضح کیا: "معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے، ہم نے غاصبوں کے ساتھ مکمل طور پر مساوی پوزیشن اختیار کی اور انہیں قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری رکھنے پر مجبور کیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "ہم نے جبالیا کیمپ میں تبادلے کی کارروائی کی، جسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس کا مقصد فلسطینی عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کے لیے پرعزم ہیں اور اسے نہیں چھوڑیں گے۔"
حازم قاسم نے مزید کہا: "اس عمل میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت، مزاحمت کو فلسطینی عوام سے الگ کرنے کی غاصبوں کی کوششوں کی مکمل ناکامی کو ثابت کرتی ہے۔"