تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں تاکید کی ہے کہ آئی اے ا ی اے کو سیاسی محرکات کے تحت کام کرنے اور غیر تعمیری موقف سے پرہیز نیز تکنیکی تعاون جاری رکھنا چاہئے۔

ارنا کے مطابق وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ کی رات  ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ٹیلیفون پرتبادلہ خیال کیا ۔   

انھوں نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تکنیکی معاملات میں تعاون کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

 عراقچی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ایران بین الاقوامی معاہدوں کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

 انھوں نے تاکید کی کہ آئی اے ای اے کو تکنیکی معاملات میں تعاون جاری رکھنا اور سیاسی محرکات کے تحت کام کرنے نیز غیر تعمیری موقف سے پرہیز کرنا چاہئے۔  

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا  اپنی ذمہ  داریوں کے تحت کام کرنا ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کا فریضہ ہے ۔

انھوں نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا کہ بعض ملکوں پر بلاجواز دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں۔

 آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کے ساتھ تعاون اور افہام و تفہیم کے لئے ایجنسی کے عزم پر زور دیا  اور کہا کہ وہ اپنے فرائض اور اختیارات کے دائرے میں، موجودہ مسائل کے حل کے لئے مناسب فضا وجود میں لانے کے حوالے سے سبھی فریقوں سے مشاورت کریں گے۔