تہران – ارنا – غزہ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزآر 417 ہوگئی

 ارنا نے فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ میں مزید 63 فلسطینیوں کی شہادت کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق  دو فلسطینی صیہونی فوجیوں کی نئی جارحیت میں شہید ہوئے اور 59 شہدا کے جنازے صیہونی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے نکالے گئے ہیں۔   

  اسی طرح گزشتہ  چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوجیوں کی جارحیتوں میں آٹھ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 غزہ ميں فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق نئے اعداد وشمار کو شامل کرنے کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 47 ہزار 417 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 571 ہوگئی ہے۔