کرمان – ارنا- کرمان کے گنج علی خان کامپلیکس اور کارواں سرائے کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ جمعے کو میدان ارگ فٹ پاتھ کے افتتاح کے موقع پر گیارہ سو لوگوں نے حمام گنج علی خان دیکھا جو نوروز کی تعطیلات کے ایام کے بعد ایک ریکارڈ ہے

ارنا نے صوبہ کرمان کے ثقافتی میراث، سیاحت اور دستکاری کے ادارے کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گنج علی خان کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد مہدی افضلی نے بتایا ہے کہ نوروز کی تعطیلات کے ایام کے علاوہ، عام طور پر روزانہ چار سو سے چھے سو تک لوگ اس تاریخی عمارت کو دیکھتے  ہیں۔

 انھوں نے بتایا کہ کرمان کا گنج علی خان میوزیم دیکھنا ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کی  پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔

 محمد مہدی افضلی نے بتایا کہ اس تاریخی کمپلیکس میں حمام گنج علی خان چار سو سال پرانا ہے جو صفوی بادشاہ عباس اول کے دور میں، کرمان کے اس وقت کے حاکم گنج علی خان کے حکم پر استاد محمد معمار یزدی نے  تیار کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ حمام 1937 تک عوام کے استعمال میں رہا ہے اس کے بعد اس کو بند کردیا  گیا اور 1971 میں اس کو میوزیم ميں تبدیل کردیا گیا۔