تہران – ارنا- حماس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم  جنگ بندی معاہدے کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں کے غزہ سے نکلنے اور فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے منتظر ہیں

ارنا نے فلسطین الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ ہے کہ  چار خاتون صیہونی قیدیوں کی تحویل کی تصاویر استقامتی محاذ کی عزت و سربلندی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

القانوع نے کہا کہ یہ منظر فاشسٹ اور غاصب صیہونی حکومت کے لئے بہت گہرے  پیغامات کا حامل ہے جو غزہ پر جارحیت میں جرائم پیشہ صیہونی فوج  اور اس کے حامیوں کی اسٹریٹیجک شکست کی نشاندہی کرتا ہے اور انہیں اچھی طرح معلوم ہوگیا ہے کہ انہیں ہماری عظیم قوم  اوراس کے استقامتی محاذ کی ماہیت کو سمجھنا چاہئے۔  

حماس کے ترجمان نے کہا کہ حماس کی قیادت میں جنگی قیدیوں کے تبادلے کی کارروائی کے دوران فلسطینی عوام کی موجودگی ان کی جانب سے استقامتی محاذ کی حمایت اور 471 دن کی جنگ کے دوران  فلسطینی مجاہدین  کے ساتھ ان کی یک جہتی کی علامت ہے۔

 عبداللطیف القانوع نے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے مطابق غاصب صیبہونی فوجیوں کے غزہ سے نکلنے اور مہاجر فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں۔                    

   یہ ایسی حالت میں ہے کہ چند گھنٹے قبل رائٹرز نے غاصب صیہونی حکومت کے جیلوں کے ادارے کے حوالے سے، قیدیوں کے تبادلے کے تحت 200 فلسطینی قیدیوں کی رہائی خبر دی تھی۔