ارنا کے مطابق آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارات میرزویان نے منگل کو اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تہران ماسکو اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کی طرف شارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت روس ایران کے ساتھ اپنا تعاون بڑھا رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ تہران ماسکو تعاون میں توسیع سے علاقے کے سبھی ملکوں کو فائدہ ہوگا۔
یاد رہے کہ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان جمعہ 17 جنوری کو ماسکو گئے تھے اور ان کے اس دورے میں ایران اور روس دونوں ملکوں کے صدور نے تہران ماسکو جامع اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کۓ تھے۔
آرمینیا کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے ساتھ آرمینیا کی مشارکت اور روابط بھی اچھی ہمسائگی کے اصولوں پر استوار ہیں۔