تہران/ ارنا- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "انتونیو گوترش" غرب اردن کے بعض حصوں یا مکمل طور پر صیہونی حکومت کے قبضے کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے سلامتی کونسل کی نشست کے موقع پر غرب اردن پر قبضے پر مبنی اسرائیلی حکام کے بیانات کی مذمت کی۔

انتونیو گوترش نے کہا کہ غزہ اور غرب اردن کی ارضی سالمیت خطرے میں پڑ جانے کی جانب سے شدید پریشانی لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں اسرائیلی حکام کے بیانات بڑی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کر رہے ہیں جو کہ تشویش کا باعث ہے۔