ایرانی ٹیم اپنے پہلے عالمی تجربے میں دنیا کے 2 اہم ملکوں ہندوستان اور نیپال کے بعد تیسرے نمبر پر آئی ہے۔
پہلا کھو کھو (Kho Kho) ورلڈ کپ ہندوستان کی میزبانی میں اس ملک کے دارالحکومت نئی دھلی میں منعقد ہوا۔
ایرانی قومی کھوکھو ٹیم نے سیمی فائنل میں نیپال سے مقابلہ کیا اور بالآخر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں 24 ممالک نے شرکت کی اور ایرانی مردوں کی نیشنل ٹیم نے اپنے پہلے گروپ مرحلے کے میچ میں ارجنٹائن کو 117-14 سے شکست دی اور دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 56-32 سے شکست دی اور تیسرے میچ میں گھانا کو 61-30 سے شکست دی اور گروپ لیڈر کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
ایران کی ٹیم کوارٹر فائنل میں کینیا کو 86-18 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
ہندوستان اور نیپال کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل آج (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔