تہران/ ارنا- ایران کی عدلیہ کے میڈیا شعبے نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی میں غلط فہمی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے ایرانی شہری محمد عابدینی چند گھنٹے بعد، وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ اور وزارت انٹیلی جنس اور اٹلی کی انٹلی جنس سروس کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں محمد عابدینی کے لیے پیش آنے والے مسئلے کو حل، غلط فہمی کو دور اور انہیں رہا کردیا گيا۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز اٹلی کے ذرائع ابلاغ نے بھی تہران اور روم کے انٹیلی جنس اداروں کے مابین مثبت اور بڑھتے تعلقات کی جانب اشارہ کیا تھا۔

لیبلز