تہران/ ارنا- عراق کے العہد نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے زور دیکر کہا کہ عراق بھی علاقے کے مسائل کو حل ہوتا دیکھنا چاہتا ہے لہذا تہران ہمسایہ ملک کے راہ حل کی حمایت کرتا ہے۔

محمد شیاع السودانی کے دورہ تہران کے موقع پر العہد نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ عراق علاقے میں قیام امن کے لیے مؤثر، مثبت اور مستحکم سفارتکاری کے طریقہ کار کو اپنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ عراق ایک مستحکم ملک ہے جس کے فیصلے اہم ہوتے ہیں اور اسی لیے دوسرے ممالک ان فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے زور دیکر کہا کہ عراق میں ہونے والے فیصلوں اور بین الاقوامی سطح پر بغداد کی جانب سے پیش کیے جانے والے راہ حل کا خیرمقدم اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔