ایران کے پیٹرولیم کی وزارت نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے رکاوٹ کو پار کرنے میں مہارت حاصل کرلی ہے اور پابندیوں کے باوجود تیل کی پیداوار اور برآمدات کا سلسلہ ایک دن کے لیے بھی نہیں رکا ہے۔
اس سے قبل ایران کے وزیر پیٹرولیم نے بھی کہا تھا کہ مستقبل میں پابندیوں میں اضافہ ہونے کے امکان کے پیش نظر ہر طرح کی صورتحال کی تیاری کی جا چکی ہے۔
نائب وزیر پیٹرولیم حمید بورد نے بھی کہا تھا کہ خام تیل کی پیداوار اور برآمدات کے موضوع میں ایران کی صورتحال بہت اچھی ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روئٹرز نیوز ایجنسی نے گزشتہ ہفتے شایع ہونے والی اپنی رپورٹ میں دیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تیل بردار جہازوں اور خام تیل کے خریداروں پر مشتمل ایک نیٹ ورک اور مارکیٹ کھڑی کر دی ہے جسے پابندیوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔