صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک 891 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
اس بیان میں آیا ہے کہ 329 فوجی سات اکتوبر کو حماس کے طوفان الاقصی کارروائی میں موت کے گھاٹ اترے جبکہ مزید 390 غزہ پر جارحیت میں ہلاک ہوئے۔
صیہونی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ لبنان پر جارحیت کے دوران 50 فوجی ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ 28 فوجیوں نے جنگ کے دوران خودکشی کی ہے۔
غاصب فوج کے اعلان کے مطابق، 11 صیہونی فوجی غرب اردن میں مارے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان پر جارحیت کے دوران 50 سے زیادہ مرکاوا ٹینک حزب اللہ کے مجاہدوں کے ہاتھوں تباہ کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد صیہونی فوج کی جانب سے جاری شدہ اعداد و شمار پر شکوک و شبہات میں شدت آتی جا رہی ہے۔
صیہونی حلقوں نے صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد کو اس سے کہیں زیادہ قرار دیا ہے۔