تہران - ارنا - یمنی مسلح افواج نے جمعہ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ یافا کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف دو فوجی آپریشن کیے گئے۔

یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ پہلی کارروائی کا ہدف مقبوضہ یافا علاقے کے مشرق میں اسرائیلی دشمن سے تعلق رکھنے والے پاور اسٹیشن کو نشانہ بنانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دوسری کارروائی میں یافا ماڈل کے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ یافا کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کے ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا،  جو کامیاب رہا۔

انصار اللہ کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے مزید کہا کہ پہلا آپریشن فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے کیا گیا جس نے مطلوبہ ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔

سریع کے مطابق دوسری کارروائی ڈرون کے ذریعے کی گئی اور یافا میں مطلوبہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔