تہران- ارنا- نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 13,500 سے زیادہ صیہونی، نفسیاتی امراض کے علاج کے مراکز سے رجوع کر چکے ہیں۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک  13,500 سے زیادہ متاثر  صہیونی نفسیاتی بیماریوں کے مراکز  سے رجوع کر چکے ہيں۔

اس رپورٹ کے مطابق  صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے  متعلقہ شعبے میں ہر ماہ تقریباً ایک ہزار نئے فوجیوں کے نام درج کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 51 فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم  ہوتی ہے اور ان میں سے 43 فیصد ذہنی صدمے کا شکار ہوتے ہیں۔